دلچسپ و عجیب
میں بھوتوں کے ساتھ سیکس کرتی ہوں،امریکی خاتون کے دعوے نے ہلچل مچادی
لاہور (نیوز روم مانیٹرنگ)جنوں اور بھوتوں سے متعلق کہانیاں تو آپ نے بہت سنی ہونگی،کچھ ایسی ہوتی ہیں جن پر یقین آجاتا ہے لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جن پر آپ ہوائی مخلوق کی موجودگی پر یقین رکھنے کے باوجود اعتبار نہیں کرپاتے،ایسا ہی ایک دعویٰ تیس سالہ ریئلم نامی امریکی خاتون نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف بھوتوں کے ساتھ سیکس کرتی ہے بلکہ ایک بھوت کے بچے کی ماں بھی بننا چاہتی ہے۔برطانوی اخبار "دی سن” میں شائع ہونے والے ریئلم کے دعوے کے مطابق اس نے گزشتہ 11 سالوں میں 20 بھوتوں کے ساتھ سیکس کیا ہے ۔ یہی نہیں اس خاتون نے دعوی کیا ہے کہ وہ اب ایک بھوت کے ساتھ سیریس ریلیشن شپ میں ہے اور ایک گھوسٹ بے بی ( بھوت سے بچہ ) چاہتی ہے ۔خیال رہے کہ یہ خاتون ایک تانترک ہے اور وہ بھوتوں کے ساتھ سیکس کرنے کی خاطر انسانوں سے کبھی تعلقات میں نہیں رہنے کا بھی اعلان کرچکی ہے ۔ ایمتھسٹ ریئلم کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا گھومنے گئی تھی ، جہاں ایک دن جب وہ جنگل سے گزر رہی تھی تو اس کو عجیب سی طاقت کا احساس ہوا ، جس کے بعد اس کو احساس ہوگیا کہ ایک نیا عاشق مل گیا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ اب اس کی دوستی کافی گہری ہوچکی ہے ۔خاتون نے پہلی مرتبہ بھوت کے ساتھ سیکس کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے منگیتر کے ساتھ نئے گھر میں شفٹ ہوئی تھیں ، وہ کچھ کام سے شہر سے باہر گیا ہوا تھا ۔ میں نے بھوتوں کو راغب کرنے کیلئے کافی چھوٹے اور بھڑکیلے کپڑے پہنے ، جس کے بعد مجھے ایک عجیب سا احساس ہوا اور یہی میرا اس بھوت کے ساتھ سیکس کا پہلا تجربہ تھا ۔