دلچسپ و عجیب

میں "واٹس ایپ”پر جن حاضر کرسکتا ہوں،مولانا کا بڑا دعویٰ

لاہور(نیوزروم رپورٹ)ویسے تو دنیا میں لمبی لمبی چھوڑنے والوں کی کمی نہیں لیکن بعض اوقات کچھ ایسے دعوے سامنے آجاتے ہیں جو سب کو چکرا کر رکھ دیتے ہیں۔ایسا ہی کچھ سعودی عالم کے بیان کے بعد بھی ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر جنات کو حاضرکرسکتا ہے۔سعودی عامل نائف البقمی کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف ایسا کرسکتا ہے بلکہ کر بھی رہا ہے اور انہی جنات کی مدد سے لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے۔البقمی نے کہا کہ وہ جھاڑ پھونک کے ذریعے اجتماعی علاج نہیں کرتے۔ ایسا کرنے سے زحمت ہوتی ہے اور جنات کو طلب کرنے پر الجھن لاحق ہوجاتی ہے۔ البقمی جھاڑ پھونک سے علاج کیلئے رجوع کرنے والے سے 1500ریال فیس وصول کرتے ہیں۔ یہ فیس ان لوگوں سے لی جاتی ہے جو طائف سے باہر سکونت پذیر ہوں۔البقمی کا کہناہے کہ آخر کام چھوڑ کر علاج کرنے جانا ہوتا ہے اور سفر پر بھی خرچ آتا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close