دلچسپ و عجیب
ایسا گاؤں جہاں ہر شخص کی دو بیویاں
نئی دہلی(نیوزروم مانیٹرنگ)یہ دنیا بھی عجب ہے،کوئی شادی سے بھاگتا ہے اور کوئی بار بار دلہا بننے کو ترستا ہے لیکن بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاؤں میں توحالات ہی کچھ اور ہیں،جی ہاں دیراسر نامی یہ گاؤں شاید دنیا کا وہ واحد مقام ہے جہاں ہر شخص کی دو بیویاں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے گاؤں دیراسر کی کل آبادی صرف 600 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس گاؤں میں 70 کے قریب مسلمان خاندان آباد ہیں اور ہر گھر کے مرد نے دو، دو شادیاں رچا رکھی ہیں۔ کہتے ہیں کہ اس گاؤں کا اگر کوئی مرد صرف ایک شادی کرے تو اس کے گھر اولاد نہیں ہوتی، اس لیے اسے مبجوراً دوسری شادی کرنا پڑتی ہے۔اس منطق کی سمجھ اس گاؤں کے باسیوں کو بھی نہیں ہے لیکن کافی عرصہ سے یہاں دو شادیوں کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بات سننے میں تو عجیب لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس گاؤں میں رہنے والی کسی پہلی بیوی کے یہاں بچے کی پیدائش نہیں ہو سکی ہے۔