دلچسپ و عجیب

مسلسل 43 برس نہ سونے والا شخص دنیا کا آٹھواں عجوبہ

اسلام آباد (نیوزروم مانیٹرنگ) ویٹنم سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ شخص تھائی گاک کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ تھائی گاک کے بارے میں آپ یہ بات جان کر حیران ہوجائیں گے کہ یہ شخص کبھی نہیں سوتا لیکن پھر بھی صحت مند زندگی بسر کررہا ہے۔ تھائی کے اس دعوے کو پرکھنے کے لئے ڈاکٹرز نے متعدد مرتبہ انہیں کچھ دنوں کے لئے مشاہداتی طور پر بھی اپنے پاس رکھا لیکن وہ نہیں سویا۔کچھ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسے انسومنیا نامی ایک بیماری ہو سکتی ہے۔ اس بیماری میں سونا انسان کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے ۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close