عرب دنیا
شارجہ میں نابینا افراد کیلئے خصوصی اے ٹی ایم لگ گئی
شارجہ(عامر شہزاد سے)دنیا کی اچھی حکومتیں اپنے شہریوں کو نت نئی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے ان کی زندگیوں میں آسانی کیلئے کوشاں رہتی ہیں ایسا ہی شارجہ میں بھی ہوا ہے جہاں نابینا افراد کے خصوصی اے ٹی ایم لگادی گئی ہے۔سینٹرل بینک کے مطابق یہ اے ٹی ایم نہ صرف بول کر نابینا افراد کی رہنمائی کرتی ہے بلکہاس کا کی پیڈ بھی جدید ترین ٹیکنالوجی اور نابینا افراد کے لیے مخصوص لکھائی’’بریل‘‘ سے آراستہ ہے جس کی مدد سے وہ آسانی سے اپنی ضرورت کے تحت کوئی بھی ہندسہ پریس کرسکتے ہیں۔اس اے ٹی ایم میں آواز کی مدد سے رہنمائی کا فیچر بھی شامل ہے اور نابینا افراد اسے سپیکر اور ہیڈ فونز کے ذریعے رازداری کیساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔
Facebook Comments