لائبریری

لفظ جناب کی حقیقت

لفظ "جناب” کسی زمانے میں گالی ہوتی تھی اس کی مثال کچھ یوں دی گئی.ایک جگہ پر کچھ انگریزی خواں لوگ تھے وہ دینی طلبہ کو بہت تنگ کرتے تھے اور عربی مدارس کے طلباء کو قربانی کا مینڈھا کہتے۔ غرض کبھی کچھ کبھی کچھ۔ایک دن سب طلبہ نے طے کیا کہ انگریزی خواں لوگوں کیلئے کوئی ایسا لفظ بنائیں جس میں ان کی ساری صفات آ جائیں۔ غور کیا گیا تو چار باتیں مشترک تھیں۔۔
پہلی یہ لوگ بڑے جاھل تھے،دوسری یہ نالائق تھے،تیسری احمق تھے،اور
چوتھی بیوقوف تھے۔
اس کے بعد طے پایا کہ چاروں صفات کے پہلے حرف کو لے کر ایک لفظ بنایا جائے اور پھر۔۔۔
جاھل سے ج لیا،
نالائق سے ن ،
احمق سے ا ،
اور
بیوقوف سے *ب*۔
لفظ بن گیا "جناب”
اس کے بعد طلبہ نے ھر انگریزی خواں کو جناب کہنا شروع کر دیا۔
یہ لفظ ایسا مشہور ہوا کہ آج کسی کو پتا ہی نہیں کہ یہ بنا کیسے تھا سب ایک دوسرے کو جناب کہتے پھرتے ہیں…..

(خطبات فقیر، جلد۹ صفحہ۱۹)

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close