بریکنگ نیوز

ویڈیو اسکینڈل: وزیر قانون خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان خان نے سوشل میڈیا پر گزشتہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیوز پر صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔

ویڈیو میں کچھ اراکین پارلیمنٹس کو مبینہ طور پر 2018 کے سینیٹ الیکشن سے قبل بیٹھ کر پیسے گنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس ویڈیو میں سلطان خان بھی نظر آرہے ہے۔

سلطان خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھیجے گئے اپنے استعفے کا عکس سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ان کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ کابینہ سے مستعفی ہوجائیں لہٰذا وہ اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close