اسپورٹسبریکنگ نیوز

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ،تیسرا دن بارش کی نذر

ساؤتھمپٹن(نیوزروم اسپورٹس)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش اور کم روشنی کے باعث نہ ہوسکا۔ساؤتھمپٹن میں ہفتہ کے روز صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی جو کئی گھنٹے جاری رہی اور اس کے بعد کم روشنی کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ پاکستان نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 223 رنز بنالیے۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا تو بابراعظم 25 اور محمد رضوان 4 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ مجموعی اسکور 126 رنز تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close