بریکنگ نیوزپاکستان

پاکستان کا مقامی سطح پر تیار ہونے والے جدید ترین ’فاز میزائل‘ کا کامیاب تجربہ

اسلام اباد(نیوزروم رپورٹ )پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہوا سے فضا میں مار کرنے والے پہلے فاز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فاز میزائل مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

اسے بھی پڑ ھیں  معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب اہم سنگِ میل ہے جبکہ جدید ترین ’ٹرمینل گائیڈنس سسٹم‘ سے لیس یہ میزائل دشمن کے فضائی اہداف کو طویل فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’فاز‘ میزائل پاکستان فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرے گا اور مجموعی دفاعی نظام کو مزید مستحکم بنائے گا

اسے بھی پڑ ھیں  اسموگ آپ کے چہرے سے جوانی چھین رہی ہے

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close