بریکنگ نیوزپاکستان

امریکی تحویل سے 20 ایرانی، 11 پاکستانی شہریوں کی رہائی میں کامیابی حاصل کرلی، اسحاق ڈار

 

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے جہازوں میں سوار 20 ایرانی اور 11 پاکستانی شہریوں کی رہائی میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور انہیں وطن واپس لایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ الحمدللہ، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے سنگاپور کے ذریعے 11 پاکستانیوں اور ہمارے برادر ملک ایران کے 20 شہریوں کی وطن واپسی میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو امریکا کی جانب سے گہرے سمندر میں تحویل میں لیے گئے جہازوں پر سوار تھے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close